ا نٹر ٹینمنٹ

ایشوریا نے بھارتی جاسوس پر بننے والی فلم سائن کر لی

ایشوریا نے بھارتی جاسوس پر بننے والی فلم سائن کر لی

بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ پر بنائی جانے والی فلم سائن کر لی ہے جس میں وہ سربجیت کی بہن دلبیر کور کا کردار ادا کریں گی۔ ہدایت کار امنگ کمار نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”میری کوم” کے بعد یہ دوسری فلم ہوگی جو کسی کی زندگی پر بنائی جائے گی اور ایشوریا رائے بچن اس میں دلبیر کور کے کردار میں نظر آئیں گی۔ امنگ کمار کا کہنا تھا کہ ایشوریا کو جب اسکرپٹ سنایا گیا تو انہوں نے فلم میں کام کرنے پر فوری آمادگی ظاہر کر دی