ا نٹر ٹینمنٹ

بالی ووڈ کے پانچ امیر ترین اداکار

بالی ووڈ کے پانچ امیر ترین اداکار
کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کے لیے انسان کو خوب محنت کرنی پڑتی ہے، ایسا تو ہوتا نہیں کہ خواب دیکھا اور وہ جادو سے پورا ہو جائے؟ خواب محنت سے حقیقت بنا کرتے ہیں۔ کسی بھی مقام کو حاصل کرنے کے لیے انسان کا پرعزم ہونا بہت ضروری ہے۔ بالی ووڈ کی فلمیں کس کو پسند نہیں ہونگی؟ ان فلموں میں کام کرنے والے کچھ اداکار دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کے بالی ووڈ کے وہ پانچ امیر ترین اداکار کون ہیں؟ ان اداکاروں کو بھی اس مقام پر پہنچے کے لیے خون پسینہ ایک کرنا پڑا جس کی وجہ سے آج یہ اداکار اس مقام پر موجود ہیں۔ ہم نے بالی ووڈ کے پانچ امیر ترین اداکاروں کی فہرست ترتیب دی ہے۔ دوسرے نمبر پر بولی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ہیں جن کی مجموعی مالیت 40 کروڑ ڈالر ہیں۔ بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بالی ووڈ کے چوتھے امیر اداکار میں شمار کیے جاتے ہیں جن کی مکمل مالیت 10 کروڑ ڈالر کی ہے۔ 20 کروڑ ڈالر کی مالیت کے ساتھ دبنگ اداکار سلمان خان بولی وڈ کے تیسرے امیر ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جاننے والے اداکار عامر خان کی مکمل مالیت 66 ملین ڈالر کی ہے اور وہ بالی ووڈ کے پانچویں امیر ترین اداکار میں شمار کیے جاتے ہیں۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اس فہرست میں سب سے پہلے اآتے ہیں۔ 60 کروڑ ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ وہ بالی ووڈ کے سب سے امیر اداکار مانے جاتے ہیں۔