ا نٹر ٹینمنٹ

دبنگ خان انوشکا شرما کی تعریفوں کے پل باندھنے لگے

دبنگ خان انوشکا شرما کی تعریفوں کے پل باندھنے لگے

بالی ووڈ اداکارسلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ فلم ’’سلطان‘‘ میں انوشکا شرما جیسی باصلاحیت اداکارہ کے ساتھ کام کرکے بہت لطف اندوز ہورہے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کے دبنگ خان نے کہا کہ ’سلطان‘ ان کے کیرئیر کی مشکل ترین فلموں میں سے ایک ہے اور وہ اس کے لیے بہت محنت کررہے ہیں۔ انہیں اچھے اور باصلاحیت اداکاروں کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آتا ہے، انوشکا شرما بھی بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں، ان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے میں انہیں بڑا لطف آرہا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ کا فلم سلطان کا انتخاب آسانی سے نہیں ہوا بلکہ متعدد اداکاروں کو اس فلم کے لیے چنے جانے کا امکان تھا جن میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، پرینیتی چوپڑا، کنگنا رناوت سمیت متعدد اداکارائیں شامل تھیں۔