ا نٹر ٹینمنٹ

اداکارہ انوشکا شرما بھی پروڈیوسر بن گئیں

اداکارہ انوشکا شرما بھی پروڈیوسر بن گئیں

ممبئی: بالی ووڈ کی نٹ کھٹ اداکارہ انوشکا شرما پروڈیوسر بن گئیں۔ نئی فلم” این ایچ 10” پر کام شروع کر دیا۔  ْفلموں میں کام نہ ملے تو اپنی فلمیں بنانا شروع کر دیں۔ بالی ووڈ میں یہ نیا رجحان زور پکڑ رہا ہے۔ پہلے پہل بالی ووڈ ہیروز نے اس روایت کو گلے لگایا لیکن اب بالی ووڈ ہیروئنز بھی اسی ڈگر پر چل پڑی ہیں۔ تازہ مثال بالی ووڈ ہیروئن انوشکا شرما ہیں جنہوں نے اپنا پروڈکشن ہاؤس شروع کر دیا ہے۔ ان کی پہلی فلم این ایچ 10 ہو گی جسے اگلے سال ریلیز کیا جائے گا۔ انوشکا شرما کی آخری فلم مترو کی بجلی کا منڈولا تھی جسے 2013 میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔ 2012 میں کنگ خان کے ساتھ ان کی فلم جب تک ہے جان کو بے حد پسند کیا گیا۔ فلم میں خوبصورت اداکاری پر انوشکا شرما نے کئی ایوارڈز اپنے نام کئے۔