ا نٹر ٹینمنٹ

اداکارہ سونم کپور ڈائریکٹر بننے کی خواہشمند

اداکارہ سونم کپور ڈائریکٹر بننے کی خواہشمند

ممبئی: بالی ووڈ کی نٹ کھٹ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے وہ فلم ڈائریکٹر بننا چاہتی ہیں۔ سونم کپور اپنی فلم رانجھنا کی کامیابی پر ان دنوں خوب مزے میں ہیں۔ خوشی اور اعتماد کا عالم یہ ہے کہ اب وہ ہر وہ کام کرنا چاہتی ہیں جس کیلئے ان کا من چاہے گا۔ بالی ووڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ کہتی ہیں ہدایتکار بننا ان کا پہلا خواب تھا۔ اداکاری میں کامیابیاں اپنی جگہ لیکن اب وہ فلموں کی ہدایت کارہ بننا چاہتی ہیں۔