ا نٹر ٹینمنٹ

اداکارہ وینا ملک کا ٹویٹر اکائونٹ ہیک

اداکارہ وینا ملک کا ٹویٹر اکائونٹ ہیک

اداکارہ وینا ملک کا ٹویٹر اکائونٹ ہیک کر لیا گیا۔ وینا نے کہا ہے کہ اب ان کے جس پرستار نے ٹویٹر اکائونٹ پر انہیں فالو کرنا ہے تو وہ ”آئی وینا خان” پر فالو کر سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وینا ملک کے بھارتی ڈیجیٹل منیجر پرشانت نے وینا ملک کی ان کیساتھ فحش تصاویر فیس بک اور ٹویٹر سمیت دیگر سماجی ویب سائٹس پر جاری کر دیں جس کے بعد وینا ملک نے ٹویٹر اکائونٹ بند کر دیا۔ اس حوالے سے اداکارہ وینا ملک نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پرشانت ان کے سابق ڈیجیٹل منیجر ہیں اور سستی شہرت اور پیسے حاصل کرنے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے۔ وینا ملک نے کہا کہ ان کی سوشل ویب سائٹس پر تصاویر کو دوسرا رنگ دیا گیا ہے اور پرشانت کیساتھ ان کے تعلقات بہن بھائی جیسے ہیں اور وہ میرے لئے دس ہزار روپے ماہانہ پر کام کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد وہ اپنی زندگی میں اتنی مصروف تھیں کہ وہ اپنی سوشل ویب سائٹس کے پاس ورڈ بھی تبدیل نہیں کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پرشانت ایک نامرد آدمی ہے۔ اگر وہ محبت کرتا ہے تو میں کیسے کرسکتی ہوں۔ وینا ملک نے کہا کہ پرشانت ان کیخلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کرسکتا بلکہ وہ خود پرشانت کیخلاف اپنے وکیل سے بات کریں گی کیونکہ بھارتی شہری ہونے پر پرشانت نے پورے بھارت کا نام بھی خراب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے ٹویٹر اکائونٹ پر مداح اب مجھے ”آئی وینا خان” پر فالو کر سکتے ہیں۔