ا نٹر ٹینمنٹ

اداکار سے پہلے ایک فائٹر ہوں/ اکشے کمار

اداکار سے پہلے ایک فائٹر ہوں/ اکشے کمار

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ میں اداکار سے پہلے ایک فائٹر ہوں۔ بھارتی خبر رساں ادارے سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ان دنوں برطانیہ میں مارشل آرٹس پر بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس فلم میں کام کرنے پر وہ بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کو ہم حقیقت سے قریب تر بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری سپورٹس سے محبت میں کبھی کمی نہیں آئے گی۔ میں مارشل آرٹس سے محبت کرتا ہوں اور میں اس آرٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے بھی کوشاں ہوں۔