خبریں

الزامات بے بنیاد

الزامات بے بنیاد

بھارت نے پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں ”را“ کے ملوث ہونے سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ دہشت گردی کا مرکز کہاں ہے ۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستانی سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی جانب سے ملک میں دہشت گرد حملوں میں ”را“ کے ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیئے۔ نئی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے الزامات بے بنیاد ہیں، پوری دنیا جانتی ہے کہ دہشت گردی کا مرکز کہاں ہے۔ ادھر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے تاہم  دائودد ابراہیم جیسے دہشت گردوں کی پشت پناہی پاک بھارت تعلقات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے لوک سبھا میں اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی سیکورٹی کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے کیونکہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا خطرہ برقرار ہے۔ دہشت گردانہ کارروائیوں کو ناکام بنانے کےلیے غفلت برتی جا رہی ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان مسلسل دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔  دائود ابراہیم سمیت کئی ایسے لوگ پاکستان میں پناہ لئے ہوئے ہیں جو بھارت مخالف کارروائیوں میں ملوث ہیں اور بھارت کو مطلوب ہیں۔