خبریں

امن و سکون کے بغیر ترقی کی بات نہیں ہوسکتی

امن و سکون کے بغیر ترقی کی بات نہیں ہوسکتی

 آل انڈیا کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ امن و سکون کے بغیر ترقی کی بات نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی انتخابات دو نظریات کے درمیان جنگ ہے جن میں سے ایک نظریہ تمام لوگوں کو بلا لحاظ مذہب و ملت ، رنگ و نسل اور علاقہ و زبان ساتھ لے کر ملک کو آگے لے جانے کی بات کر تا ہے اور جس کی نمائندگی کانگریس اور نیشنل کانفرنس کرتی ہیں جب کہ دوسرا نظریہ ، جس کی نمائندگی بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی قبیل کی دوسری پارٹیاں کرتی ہیں، لوگوں میں مذہبی تفریق ڈال کر اقتدار حاصل کر نا چاہتا ہے