ا نٹر ٹینمنٹ

ایشوریا کا جادو برطانوی وزیر اعظم پر بھی چڑھ گیا

ایشوریا کا جادو برطانوی وزیر اعظم پر بھی چڑھ گیا

سابقہ مس ورلڈ اور بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے بچن کا جادو برطانوی وزیر اعظم پر بھی چڑھ گیا۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے بچن سے برطانیہ میں غیر رسمی ملاقات کے دوران اگلی فلم جذبہ لندن میں شوٹ کرنے کی دعوت دے ڈالی ہے۔ ایشوریا رائے اپنے شوہر ابھیشک، بیٹی آرادھیا اور دیگر فیملی ممبر کیساتھ ایک چیریٹی ایونٹ کیلئے برطانیہ میں موجود تھیں جہاں نا صرف ڈیوڈ کیمرون کی اہلیہ سمانتھا کیمرون سے اْنکی ملاقات ہوئی وہیں ڈیوڈ کیمرون سے ہونے والی غیر رسمی بات چیت میں ایشوریا نے اْنہیں جیسے ہی اپنے اگلے فلم پراجیکٹ جذبہ کے بارے میں بتایا تو کیمرون نے لندن میں شوٹنگ کرنے کی آفر پیش کر دی۔