ا نٹر ٹینمنٹ

ایشوریا کا مومی مجسمہ پیرس میں بھی لگ گیا

ایشوریا رائے کا مومی مجسمہ مادام تساو عجائب گھر میں تو ہے ہی لیکن اب ان کا دوسرا مجسمہ پیرس کے سب سے پرانیمومی عجائب گھر موسی گریون کی زینت بن گیا ہے جہاں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا مجسمہ بھی موجود ہے۔ خبر آئی ہے کہ ایشوریا رائے کا ایسا ہی ایک مجسمہ مونٹریال میں واقع موسی گریون میوزیم کی نئی برانچ میں بھی رکھا جائے گا۔ اس عجائب گھر میں ہالی وڈ کے بہت سے نامور ستاروں کے مجسمے موجود ہیں جن میں بریڈ پٹ، انجیلینا جولی، پنولپی کروز، کیمرون ڈیاز، لیونارڈو ڈی کیپریو، سیلین ڈیون شامل ہیں۔ ایشوریا رائے، شاہ رخ خان کے بعد دوسری بالی وڈ اسٹار ہیں جن کا اس قدیم عجائب گھر میں مومی مجسمہ لگایا گیا ہے۔