ا نٹر ٹینمنٹ

بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کی اکیسویں سالگرہ

بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کی اکیسویں سالگرہ

بالی ووڈ کی معصوم اور بھولی بھالی شکل صورت والی عالیہ بھٹ 15 مارچ کو اپنی اکیسویں سالگرہ منائیں گی۔ مشہور فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی اور پوجا بھٹ کی بہن عالیہ صرف ایک فلم ہٹ ہوتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گئیں جس کے بعد تو انڈسٹری کے ٹاپ ڈائریکٹرز ان کے گھر کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہو گئے۔ اپنی اس غیر معمولی پذیرائی اور مقبولیت کا عالیہ نے بھی خوب فائدہ اٹھایا اور کئی معروف انٹرنیشنل برانڈز کی ایمبیسڈر بھی بن گئیں۔ حال ہی میں رائٹر و ہدایتکار امتیاز علی کی رومانٹک ڈرامہ فلم”ہائی وے”میں کام کر کے داد وصول کرنے کے بعد فلم ٹو اسٹیٹس میں عالیہ بھٹ نظر آئیں گی تامل لڑکی کے روپ میں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مستقبل میں عالیہ ہندوستانی فلم انڈسٹری میں اپنا مقام خود بناتی ہیں یا اپنے والد کی مضبوط ساکھ کا سہارا لیتی ہیں۔