ا نٹر ٹینمنٹ

بچے کی جنس پر شاہ رخ کے بیان کی تفتیش کا مطالبہ

بچے کی جنس پر شاہ رخ کے بیان کی تفتیش کا مطالبہ

نئی دہلی: بھارت کی ایک میڈیکل ایسوسی ایشن نے وزارت صحت سے سپر سٹار شاہ رخ خان کے اس بیان کی تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کو معلوم ہے کہ ان کے ہاں ہونے والا بچہ لڑکا ہے۔ حالیہ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹس شائع ہوئی ہیں کہ بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان نے قریبی دوستوں کو بتایا ہے کہ ان کو معلوم ہے کہ ان کے ہاں ہونے والا بچہ لڑکا ہے۔ تاہم نہ تو شاہ رخ خان اور نہ ہی ان کی اہلیہ نے بچے کے جنس کے حوالے سے کوئی بیان دیا ہے۔ یاد رہے کہ ملک میں بچے کی جنس معلوم کرانے کے لیے ٹیسٹ کرانا غیر قانونی ہے۔