خبریں

بڈگام میں تشدد کے واقعات کے متاثرین میں مالی امداد اور دیگر ضروری سامان تقسیم

سرینگر 26 جولائی/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ہدایات پر ڈویثرنل کمشنر کے دفتر کی جانب سے بذریعہ ریڈ کراس بڈگام میں حالیہ تشدد کی وجہ سے متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کی گئی ہے۔ تشدد کے یہ واقعات خُمینی چوک کے نزدیک دو افراد کے درمیان لڑائی جھگڑے کے نتیجہ میں شروع ہوئے تھے جو کہ بعد میں ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی پھیل گیا۔ریجنل ریڈ کراس سوسائٹی کے سیکرٹری عبدالجبار ڈپٹی کمشنر آفس گئے جہاں انہوں نے منعقدہ ایک میٹنگ میں جائیدادوں کو پہنچے نقصانات کا جائیزہ لیا۔تشدد کے ان واقعات کے متاثرہ افراد میں181 کمبل،برتنوں کے45 سیٹ،100 لوگوں کے لئے کپڑے اور روز مرہ کے استعمال میں آنے والی متعدد اشیاء تقسیم کی گئیں۔ریجنل ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے خیر سگالی کے جذبے کے طور صوفی پورہ، شاہ پورہ اور الا پورہ کے52 متاثرین کو فی کس5/5 ہزار روپے کی امدادی رقم دی گئی۔