ا نٹر ٹینمنٹ

دپیکا پڈوکون کو بیڈمنٹن سے عشق ہو گیا

دپیکا پڈوکون کو بیڈمنٹن سے عشق ہو گیا
بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو بیڈمنٹن کے کھیل سے عشق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق دپیکا اپنی آنیوالی نئی فلم ”پیکو” کی شوٹنگ کے دوران اکثر ریکٹ پکڑے نظر آتی ہیں اور شوٹنگ میں وقفوں کے دوران کھیل سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ اداکارہ نے فلم کے سیٹ پر بیڈمنٹن کھیلنے کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہیں اور اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ انہیں بیڈمنٹن سے عشق ہے۔ واضح رہے کہ دپیکا بھارت کے انٹرنیشنل بیڈمنٹن پلیئر پرکاش پڈوکون کی بیٹی ہیں اور اداکارہ خود بھی قومی سطح پر بیڈ منٹن مقابلوں میں شرکت کر چکی ہیں۔ –