بالی ووڈ میں دپیکا پڈوکون کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، اداکارہ کی فلم ”رام لیلا” نے بھی 100 کروڑ روپے کما لیے، یہ دپیکا کی اس سال 100 کروڑ روپے کمانے والی چوتھی بلاک بسٹر فلم ہے۔ فلمی کاروبار پر گہری نظر رکھنے والی ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق فلم پر 80 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے، فلم نے ریلیز سے لے کر اب تک سو کروڑ 20 لاکھ روپے کا بزنس کر لیا۔ 2013 فلم انڈسٹری کیلئے نیک شگون ثابت ہوا ہے۔ رواں سال سب سے زیادہ فلموں نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا جن کی تعداد ‘رام لیلا’ کی کامیابی کے بعد سات ہوگئی۔ واضح رہے کہ رام لیلا نے 100 کروڑ روپے بزنس کمانے والی فلموں کی دوڑ میں اپنا حصہ بھی ڈال دیا ہے جس کے بعد رام لیلا کو چوتھی بلاک بسٹر فلم ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔