خبریں

دہلی پر حکمران ہوتی تو مودی جیل میں ہوتے

دہلی پر حکمران ہوتی تو مودی جیل میں ہوتے

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ اگر دہلی میں اْن کی حکومت ہوتی تو وہ نریندر مودی کو جیل بھجوا دیتی۔ ممتا بنرجی نے نریندر مودی کی حمایت سے انکار میں کہا کہ کانگریس میں اتنی ہمت نہیں کہ بی جے پی کے خلاف کاروائی کر سکے۔ ایک انتخابی جلسے میں ان کا کہنا تھا کہ کانگریس مودی سے اتنی خوفزدہ ہے کہ اس نے مودی کے خلاف ایک بھی لفظ نہیں بولا، اگر کانگریس کی جگہ دہلی میں ہوتی تو مودی کو جیل بھیج دیتی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے مودی وزیر اعظم بن گئے ہوں۔