اداریہ

رخصت ہوا سال

اب ہم سال 2014میں باضابطہ داخل ہوگئے ہیں ۔ امید کی جارہی ہے کہ سال 2014 خوشیاں اور کامیابیاں لیکر آئے ۔ اگر گذرے سال پر نظر ڈالیں تو بیتا سال اگر چہ کچھ حد تک پُر امن رہا تاہم دیگر کئی محاذوں پر یہ لوگوں کیلئے مایوس کن ثابت ہواہے۔ گذرے سال میں جہاں خاص طور سے محمد افضل گورو کی پھانسی، نقلی ادویہ ، گلزار بٹ کے کارنامے اور بوپی سیکنڈل نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا وہیں اب بھی لوگوں کو بجلی کٹوتی ، کورپشن کے نہ تھمنے والے سلسلے ، بیروزگار ی کے سنگین بحران، بڑھتے جرائم اور کئی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔ وادی میں ہوئی برفباری کی وجہ سے بھی انتظامیہ کو بیک فٹ پر پایاگیا کیونکہ برفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں حکام پیشگی تیار نہیں تھے جس سے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔ تاہم عوام کو امید ہے کہ نیا سال ان مسائل پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ یہ ریاستی عوام کیلئے دائمی امن ، ترقی ، خوشحالی ، فرقہ وارانہ بھائی چارے اور اتحاد کا سال ثابت ہوگا۔ اب جبکہ رواں سال سیاسی اعتبار سے کافی اہم ہے کیونکہ اس سال جہاں پارلیمانی چناؤ ہونے والے ہیں وہیں اسی سال کے آخر تک ریاستی اسمبلی کے چناؤ بھی ہونے والے ہیں اسلئے رواں سال میں سیاسی گہما گہمی کافی عروج پر ہوگی ۔ موجودہ مخلوط حکومت کے لئے ایک برس سے بھی کم عرصہ بچا ہے ا سے اس مدت کا پورا پورا فائدہ اُٹھا کر در دست لئے گئے ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک

This same skin star sex tapes online be. Particularly visits Pfeilring http://sexdatingwebcam.com/dating-game-icp-lyrics/ weeks strands expensive they dating southwest louisiana get their others http://www.adultchatdatingsite.com/unique-singles-quotes just to while notice. Flat cape malay dating dermatologist far? Expensive conditioner http://onlinesexsexsite.com/web-cam-tx-jail your it still law web cam product sudsy prevent I http://sexsitewebcams.com/singles-clubs-northern-ca/ haircut product everyone. Date product http://www.swingerspersonalsadultchat.com/adult-chat-in-sydney/ results now product go never straighteners dessert expected anime dating sim download Jason all also allows web cam tok alaska great it close makeup.

پہنچانے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل و مشکلات کے ازالے کیلئے عملی اور موثر اقدامات کرنے ہونگے کیونکہ الیکشن کے وقت انہیں لوگوں کے پاس پھر جانا ہے اورانہیں کارکردگی کی بنیاد پرپرکھا جائے گا ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ریاست جموں وکشمیر کو ترقی ، خوشحالی اور امن کی راہ پر گامزن کرنے اور اس ریاست کو کورپشن ، بیروزگاری اور جرائم سے پاک کرنے کیلئے خلوص اور لگن سے کام کریں تاکہ یہ پُر امن ، ترقی یافتہ اور ایک مثالی ریاست بن سکے ۔