ممبئی: بھارت کی ماڈل واداکارہ پونم پانڈے نے کہا ہے کہ انھیں اور سلمان کو کپڑے اتارنا اچھا لگتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں پونم نے کہا کہ پونم پانڈے کہتی ہیں کہ ان پر ان کی فلم ‘نشہ’ کا نشہ چھایا ہوا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے پرستار ان کی فلم سے مایوس ہو کر نہیں واپس آئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ‘میں نے اس فلم سے پہلے تقریباً 40 سرپٹس کینسل کیں۔ میں اپنے مداحوں کے سامنے اتنا کچھ پیش کروں گی کہ وہ سینماء
ہال سے مایوس نہیں لوٹیں گے۔ فلم میں میرا افیئر اپنے سے ایک کم عمر کے لڑکے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فلم بولڈ ضرور ہے لیکن پورن نہیں ہے۔ پونم نے بتایا کہ’فلم میں کہانی ہے، ڈائیلاگ ہے۔اگر کچھ نہیں ہے تو بے موقعہ عجیب و غریب مناظر اور اوٹ پٹانگ آوازیں نہیں ہیں۔ پونم پانڈے کو سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے سپر سٹارز کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں دونوں فنکاروں کی بہت بڑی مداح ہوں لیکن ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی۔ سلمان اور شاہ رخ کے ارد گرد رقص کرنے سے اچھا ہے کہ ایسی فلمیں کی جائیں جو آپ کو اپنی الگ شناخت دے سکیں۔ پونم نے مزید کہا کہ ویسے مجھ میں اور سلمان خان میں ایک مشترک بات یہ ہے کہ انہیں بھی کپڑے اتارنے پسند ہے اور مجھے بھی۔