ا نٹر ٹینمنٹ

شادی بنگالی رسم و رواج کے مطابق کرونگی

شادی بنگالی رسم و رواج کے مطابق کرونگی

بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ بپاشا باسو ویسے تو اکیسویں صدی کی اداکارہ ہیں لیکن جہاں بات آئی شادی کی تو کہہ ڈالا کہ بنگالی خاندان سے تعلق ہونے کی بنیاد پر جب بھی شادی کریں گی اپنے رسم و رواج کے مطابق ہی کریں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بپاشا باسو کی والدہ نے انہیں خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے شادی کسی اور طریقے یا رسم و رواج کے تحت کی تو وہ شرکت نہیں کریں گی۔ واضح رہے کہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران بپاشا نے نہ صرف ہرمن بویجا سے اپنے دوستی سے متعلق کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کر دیا بلکہ اپنے سابق بوائے فرینڈ جان ابراہم کی شادی کے حوالے سے بھی لب کشائی سے گریز کیا