خبریں

طاقت کے بے جا استعمال پر کابینہ کی مذمت جان بحق ہوئے افراد کے لواحقین کے حق میں5 لاکھ روپے ایکس گریشیا ریلیف منظور

سرینگر /وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کی صدارت میں آج یہاں ریاستی کابینہ کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع رام بن کے علاقہ گُول میں طاقت کے بے جا استعمال کی مذمت کی گئی اور غمزدہ کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیااور اس واقعہ میں زخمیوں کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی گئی۔کابینہ نے فائرنگ کے اس واقعہ میں جان بحق ہوئے افراد کے لواحقین کے حق میں فی کس5 لاکھ روپے بطور ایکس گریشیا فراہم کرنے کی منظوری دی۔اس کے علاوہ اس واقعہ میں مارے گئے افراد کے لواحقین کو سرکاری نوکری دینے کا حکم بھی صادر کیا گیا۔