ا نٹر ٹینمنٹ

عمران ہاشمی کی فلم کا نام شاطر سے تبدیل

عمران ہاشمی کی فلم کا نام شاطر سے تبدیل

با لی ووڈ سٹار عمران ہاشمی کی نئی آنیوالی فلم کا نام شاطر سے تبدیل کر کے راجا نٹور لعل رکھ دیا گیا ہے، جس کی مناسبت سے اب انہیں شاطر کی بجائے اسی نام سے پکارا جائیگا۔ عمران ہاشمی کی حالیہ دو تین فلمیں تو باکس آفس پر کوئی تہلکہ نہیں مچا سکیں تاہم انکی مانگ میں کوئی کمی واقع نہیں ہوسکی ہے۔ کیونکہ انکے چاہنے والے حتیٰ کہ پروڈیوسرز تک انہیں بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔ اب بالی ووڈ سے خبر آئی ہے کہ انہیں ایک ایسے رول میں کاسٹ کیا جا رہا ہے جس میں وہ پیرا پھیرا دکھانے میں ہونگے سب کے استاد۔ اس فلم کانام ابتدا میں شاطر رکھا گیا تھا مگر اب اسے تبدیل کر کے راجا نٹور لعل کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں عمران ہاشمی کی شرارتیں ہوں گی وہ بھی سفاکی سے بھری۔ بالی ووڈ میں عمران ہاشمی کے حوالے سے یہ بھی مشہور ہے کہ کرداروں کے حوالے سے وہ سب سے زیادہ تجربات کرتے ہیں خواہ وہ کردار ہیرو کا ہو یا ولن کا کیونکہ وہ کسی بھی کام کو کرنے سے ڈرتے نہیں ہیں۔