ا نٹر ٹینمنٹ

مشتی کی پہلی بالی ووڈ فلم کانچی کی تصویر جاری

مشتی کی پہلی بالی ووڈ فلم کانچی کی تصویر جاری

بنگالی حسینہ مشتی کی پہلی بالی ووڈ فلم کانچی کی پہلی تصویر جاری کرنے کے چند ہی گھنٹوں بعد اس کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز کر دیا گیا ٹریلر لانچ کرنے کی تقریب میں ادکارہ مشتی ہدایتکار و فلم کے پروڈیوسر سبھاش گھئی اور اداکار کارتک آریان اور فلم سے وابستہ دیگر افراد کے علاوہ بالی ووڈ کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ایک روز قبل جاری کی جانے والی فلم کی تصویر میں صرف مشتی کو کو ہی دکھایا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز جاری کیے جانے والے ٹریلر میں ادکارہ کو فلم کے ہیرو کارتیک آریان اور دوسرے اداکاروں کے ساتھ مختلف مناظر میں دکھایا گیا ہے۔ کارتک ایریان جو اس سے پہلے ایکاشوانی اور پیار کا پنچنامہ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ٹریلر میں ان کے مشتی کے ساتھ چند محبت بھرے مناظر بھی شامل ہیں جب کہ رشی کپور جو ولن اور متھن چکرورتی جنہوں نے خصوصی کردار ادا کیا ہے کو بھی ایک نئے انداز میں دکھایا گیا ہے۔