خبریں

ملک میں مستقبل کا ایک اور ٹنڈولکر تیار

ملک میں مستقبل کا ایک اور ٹنڈولکر تیار

زبردست بلے باز سچن ٹنڈولکر نے تو کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے لیکن بھارت کے گلی کوچوں میں نئے ٹنڈولکر تیار ہو رہے ہیں۔ ممبئی میں ہونے والے ڈومیسٹک مقابلوں میں مقامی اسکول کے طالب علم نے پانچ سو چھیالیس رنز بنا ڈالے۔ ہندوستان میں اسکول کے 14 سالہ بچے نے جارحانہ 546 رنز بنا کر کھیل کی تاریخ کی تیسری بڑی اننگ کھیلنے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے ایوانوں میں بھی ہلچل مچا دی ہے اور اب ہر کسی کے دماغ میں محض ایک سوال ہے کہ کیا یہ بچہ مستقبل کا سچن ٹنڈولکر بن سکے گا۔ ہیرس شیلڈ ٹرافی میں رضوی اسپرنگ فیلڈ اسکول کے پرتھوی شا نے 366 منٹ میں تین سو تیس گیندیں کھیلیں اور پانچ سو چھیالیس رنز کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ 85 چوکوں اور پانچ چھکوں سے سجی اس اننگ کے بعد پرتھوی شا کو ہر کوئی نئے ٹنڈولکر کے روپ میں دیکھ رہا ہے۔