ا نٹر ٹینمنٹ

موقع ملا تو شاہ رخ خان کا بنگلہ ’منت‘ چرا لوں گی

موقع ملا تو شاہ رخ خان کا بنگلہ ’منت‘ چرا لوں گی

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اعتراف کیا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اداکار شاہ رخ خان سے ان کا بنگلہ ’منت‘ چرا لیں گی۔اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی فلم انڈسٹری کے ’کنگ خان‘ اداکار شاہ رخ خان کے درمیان اچھی بونڈنگ ہے۔ دونوں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ انوشکا شرما نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ سے ڈیبیو کیا۔ٹیلی ویژن سیریز ’یاروں کی بارات‘ میں جب انوشکا شرما سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ شاہ رخ خان کی کون سی چیز چرانا چاہیں گی؟ اس پر اداکارہ کا جواب تھا ’ایسی کتنی ساری چیزیں ہیں۔۔۔ سب سے پہلے تو میں شاہ رخ خان کی تمام گھڑیاں چرا کر انہیں فروخت کر دوں گی۔‘\انوشکا شرما سے مزید پوچھا گیا کہ اس کے بعد کیا چرانا پسند کریں گی؟ اداکارہ نے ایسا جواب دیا کہ ساتھ بیٹھے کنگ خان حیران رہ گئے۔ انوشکا شرما نے کہا ’ظاہر ہے میں ان کا بنگلہ ’منت‘ چرا لوں گی۔‘ انوشکا شرما کے اس جواب پر میزبان سمیت ناظرین نے خوب قہقہے لگائے۔اداکارہ سے جب شاہ رخ خان کی شخصیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان بہت مختلف انسان ہیں، ہم فلسفیانہ طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، میں نے شاہ رخ خان اور ان کی زندگی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، وہ ارتقائی ذہن کے مالک ہیں، میں ان سے بات چیت کر کے خوشی محسوس کرتی ہوں