ا نٹر ٹینمنٹ

میرے بچے میری شہرت سے ناواقف ہیں، مادھوری

میرے بچے میری شہرت سے ناواقف ہیں، مادھوری

ممبئی: بالی ووڈ دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ میرے بچے میری شہرت سے لاعلم ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مادھوری نے کہا ہے کہ میرے بچے آج بھی مجھے ٹی وی پر دیکھ کر پرجوش ہوجاتے ہیں کیونکہ وہ میری شہرت سے ناواقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بچوں کی اس معصومیت پر خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی جب وہ مجھے ٹی وی پر دیکھتے ہیں تو دوڑتے ہوئے میرے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ماما آپ ٹی وی پر آرہی ہیں۔ مجھے ان کی معصومیت پر بے حد پیار آتا ہے۔