خبریں

نواز شریف کے موقف کی حمایت

افغانستان کے صدرحامدکرزئی نے کہا ہے کہ وہ ڈرون حملوں پر نوازشریف کے موقف سے مکمل اتفاق کرتے ہیں اور افغانستان کی طرح پاکستان میں بھی کسی غیر ملکی کارروائی کیخلاف ہیں۔ انہوں نے تحریک طالبان کے رہنما مولوی فقیر محمد کی افغانستان میں قید ہونے کی تصدیق بھی کی۔ افغان صدرنے کہا کہ وہ معصوم شہریوں پر بمباری کے خلاف ہیں۔ ڈرون کا معاملہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان ہے۔ لیکن وہ ڈرون حملوں کے حق میں نہیں۔ انھوں نے اس معاملے پر وزیراعظم نوازشریف کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔ افغان صدرنے الزام عائد کیا کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے باعث افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ طالبان رہنما مولوی فقیر محمد ان کی قید میں ہے۔ حامد کرزئی نے افغانستان میں پاکستانی پرچم جلائے جانے کے واقعے پر معذرت بھی کی۔