خبریں

نیا ہندوستان سرکشی کا جواب دینا جانتا ہے

نیا ہندوستان سرکشی کا جواب دینا جانتا ہے

وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان کوشکست خوردہ ملک قرار دیتے ہوئے سنیچر کے روز کہاکہ چار جنگوںمیں شکست کے باوجود ہمسایہ ملک اپنی مذموم حرکتوں سے بازنہیں آیاہے ۔وزیر دفاع نے چین کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ نیا ہندوستان ہے اور وہ سرحدوں پر کسی بھی سرکشی، جارحیت اور یکطرفہ کارروائی کا جواب دینا جانتا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ چار جنگوں میں شکست کے باوجود پڑوسی ملک ناپاک حرکتیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ دہشت گردی کے ذریعہ درپردہ جنگ کر رہا ہے۔ ایسی کوششوں کا جواب دینے والی سیکوریٹی فورسز کو وہ تہنیت پیش کرنا چاہتے ہیں۔وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے حیدرآباد کے ڈنڈیگل میں ایرفورس اکیڈیمی میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کا معائنہ کیا۔ ہندوستانی فضائیہ کی بیشتر شاخوں سے تعلق رکھنے والے فلائٹ کیڈیٹس کی پری کمیشنگ ٹریننگ کی کامیاب تکمیل پر یہ تقریب منعقد کی جاتی ہے۔وزیردفاع نے مہمان خصوصی کے طور پر کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس تقریب کے دوران انہوں نے گریجویشن ٹرینز کو پریزیڈنٹ کمیشن بھی پیش کیا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام تربیت کی تکمیل کرنے والے اپنے فرائض سے انصاف کریں گے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کی عظیم تاریخ ہے۔ اس نے ہمیشہ بہادری کے مظاہرے کیے ہیں۔1971 کی لونگے والا لڑائی سے لے کر حالیہ بالاکوٹ کے فضائیہ حملوں تک یہ تمام واقعات ملک کی تاریخ میں سنہرے باب سمجھے جاتے ہیں۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز، پولیس اور فوج کافی چوکسی کے ساتھ دہشت گری کا مقابلہ کر رہی ہے۔ وہ نہ صرف داخلی طور پر بلکہ سرحد پار بھی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے۔ بالاکوٹ میں ہندوستانی فضائیہ نے موثرجواب دیا اور دنیا نے دہشت گردی کے خلاف ہمارے ملک کی صلاحیت کو دیکھ لیا ہے۔وزیر دفاع نے چین کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ نیا ہندوستان ہے اور وہ سرحدوں پر کسی بھی سرکشی، جارحیت اور یکطرفہ کارروائی کا جواب دینا جانتا ہے۔ لداخ میں ہند۔چین تصادم کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ کو ہند۔چین تصادم کے بارے میں باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔ بعد ازاں وزیر موصوف نے بالترتیب پرواز اور نیوی گیشن کی تربیت کی تکمیل کرنے والے فلائٹ کیڈیٹس کو ونگس حوالے کیے۔راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی بحریہ، کوسٹ گارڈ اور دوست ممالک کے تربیت کی تکمیل کرنے والے عہدیداروں کو ونگس پیش کیے۔ انہوں نے پرواز اور گراونڈ ڈیوٹی میں میرٹ آنے والوں میں پریسیڈنٹ پلیک بھی دیئے۔اس موقع پر ایس یو۔30 طیارہ اور دیگر کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔