خبریں

پاکستان سے مذاکرات کو تیار ہیں

پاکستان سے مذاکرات کو تیار ہیں

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر شملہ اور لاہور معاہدوں کی روشنی میں مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ نریندر مودی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم تمام تصفیہ طلب مسائل پر دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول میں پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے لیے تیارہیں، شملہ معاہدے اور لاہور اعلامیے کو آگے بڑھنے کے لیے بنیاد بنانا ہو گا۔ انھوں نے دوطرفہ معاہدوں کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں شورش زدہ پڑوسیوں نے تعلقات کو معمول پر لانے اور جنوبی ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، امن صرف اسی صورت میں ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے جب فضا سازگار ہو۔ انھوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی اپنی خواہش کا اشارہ دیا کہ انھوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سمیت جنوب ایشیائی رہنماؤں کو گزشتہ سال اپنی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیاتھا۔