ا نٹر ٹینمنٹ

چھمک چھلو کی ساڑھی نیلامی کے لئے پیش

چھمک چھلو کی ساڑھی نیلامی کے لئے پیش

 

لندن: فلم را۔ ون میں کرینہ کپور کی پہنی گئی ساڑھی نیلامی کیلئے پیش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی میگا فلم را۔ ون میں کرینہ کپور نے فلم کے ایک گیت میں جو ساڑھی پہنی تھی اسے نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ لال رنگ کی یہ ساڑھی پہن کر کرینہ کپورنے فلم را۔ ون کا مقبول گیت چھمک چھلو فلمایا تھا۔ اس ساڑھی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ایک اسپتال کو دی جائے گی۔ لندن میں منعقد ہونے والی تقریب میں اس ساڑھی کے علاوہ بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کے بلے اور ارجنٹائن کے فٹ بالر میسی کی فٹ بال بھی نیلامی کیلئے پیش کی جائے گی