کے بارے میں شہ رگ کا لفظ استعمال کیاہو۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا ’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ اوربین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ تنازعہ ہے، خطے میں مستقل قیام امن کے لئے اس مسئلے کو کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کے عین مطابق حل کیا جانا ناگزیر ہے‘‘۔ جنرل راحیل نے مزید کہا ’’کشمیری عوام کی بیش بہا قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی‘‘۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ
افواج پاکستان امن کی خواہاں ہیں لیکن کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار بھی ہیں۔ انہوں نے کہا’’کسی کو بھی افواج پاکستان کی صلاحیتیوں پر کوئی شک نہیں ہونا چاہئے، فوج قوم کی امیدوں پر کھرا اترے گی۔ جنرل شریف نے بتایا ’’ہماری فوج امن کے ساتھ محبت رکھتی ہے لیکن کسی نے جارحیت سے کام کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا کیونکہ پاکستان کی سلامتی فوج کے لئے سب سے عزیز ہے‘‘۔