خبریں

کیرن سیکٹر میں دراندازی کی تازہ کوشش/چار جنگجو ہلاک

کیر ن سیکٹر میں دراندازی کی ایک تازہ کوشش کے دوران فوج نے 4 جنگجو ؤ ں کو ہلاک کرنے کا دعوایٰ کیا ہے۔اس دوران سنیچروار کو شالہ بوٹھ علاقے میں مسلح افراد اور فوج کے درمیان12 ویں روز بھی فو جی اپریشن جاری رہا۔ ادھر پاکستان نے الزام لگا یاکہ پا کستانی زیر انتظام کشمیر کے گوٹی سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا جا بحق ہو گیا جبکہ تین خوا تین سمیت 5 افراد زخمی ہو ئے ۔ سی این ایس کے مطا بق حد متارکہ پرکیرن سیکٹر میں ’در اندازی مخالف فوجی آپریشن سے 25 کلو میٹر دور فتح گلی علاقے میں سنیچر وار کی علی ا لصبح فوج نے مشکوک افراد کی جانب سے نقل و حرکت دیکھی جس کے بعد فورسز نے انہیں چلینج کیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس موقعے پر مسلح افراد نے سر حد پر تعینات فوج پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین شدید جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا۔ذرائع کے مطابق اس جھڑپ کے دوران طرفین نے ایک دوسرے پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا اور گو لیوں کا تبا دلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس دوران جوابی کاروائی کے دوران4جنگجو ہلاک ہوئے ۔اس سلسلے میں دفاعی ذرائع نے بتایا کہ علی الصبح مسلح افراد پر مشتمل ایک گروپ نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیرسے اس پار داخل ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دوران شب سرحد پر تعینات فوجی اہلکاروں نے جونہی مذکورہ مسلح افراد کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی تو انہوں نے ان کا چلینج کیا جس کے دوران جنگجوؤں نے فوج پر اندھا دھند فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ جنگجو مخالف آپریشن کے دوران4 جنگجوہلاک ہوئے ۔ اس سلسلے میں دفا عی ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے کیر ن سیکٹر میں دوران شب فتح گلیعلاقہ میں جنگجوؤں کے گروپ نے در اندازی کی کوشش کی جسے سرحد پر تعینات چوکس فوجی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ جونہی فوجی اہلکاروں نے لائن آف کنٹرول کے فتح گلی علاقے پر مشکوک افراد کی نقل و حرکت دیکھی تو انہیں چلینج کرکے یہ بتایا گیا کہ وہ اپنی نقل و حرکت کو روک دیں۔تاہم بقول ان کے مسلح افراد نے سرحد پر تعینات فوجی اہلکاروں پر فائرنگ کی اور جوابی کاروائی کے دوران فوج نے کئی گھنٹوں تک اوپریشن جا ری رکھا۔ ذراےئع کے مطا بق طرفین کے ما بین کئی گھنٹوں تک گولہ با ری کا تبا دلہ جا ری رہا جس دوران4 جنگجو ؤ ں کو ہلاک کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ما رے گئے جنگجو ؤ ں کی شنا خت فوری طور معلو م نہیں ہوسکی تا ہم بظا ہر وہ غیر مقا می لگتے ہیں۔ ادھر سنیچر وار کو شالہ بوٹھ علاقے میں مسلح افراد اور فوج کے درمیان12 ویں روز بھی گولہ با ری کا تبادلہ جا ری رہا۔ نمائند ے کے مطابق علاقے میں فوج کی مز ید کمک روانہ کردی گئی ہے جبکہ کئی علاقوں میں نیم فو جی دستوں کی خدما ت بھی حا صل کی جا رہی ہیں ادھرکپوارہ قصبے کے سلکوٹ ، ہائی ہامہ روڑ پر واقع تمام دیہات میں فوجی ٹکڑیاں موجودہ رکھی گئی ہیں اور باریک بینی سے ہر آنے جانے والے پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس دوران سنیچروار کوایک بار پھر مسلح افراد اور فوج کے مابین شدید جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں کیرن سیکٹر ایک با ر پھر گولیوں کی گن گرج اور ماٹر شلوں کے گولوں سے گونج اٹھا۔ ذرائع نے بتایا کہ کو مذ کورہ علاقے میں کئی با ر فوج اور مسلح افراد کا آمنا سامنا ہوا جس دوران طرفین نے ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے گولی باری کی ۔ علاقے میں جنگ کا سما ں پا یا جا تا ہے جبکہ فوج اس خوفنا ک دراندازی کو جلد از جلد ختم کرنے کے لئے تما م وسا ئل بروائے کا لارہی ہیں اور اس مقصد کے لئے فوجی فضائیہ ہیلی کاپٹر بھی جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے بروئے کار لائے گئے۔ اور مقامی لوگوں کے مطابق سنیچر وار کو بھی کئی بار فوجی ہیلی کاپٹروں کو اس علاقے میں فضائی گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا پا کستانی زیر انتظام کشمیر کے گوٹی سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا جا بحق ہو گیا جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے پا کستا نی دفا عی ذ رایع کے مطابق بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس سے 6 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک لڑکا مارا گیا۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب بھارتی سکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری لائن کے شکر گڑھ سیکٹر پر آٹھ گھنٹوں میں دوسری بار بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس پر پاکستان کے چناب رینجرز نے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ سرحدی علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے اپنی سنبل پوسٹ سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی اور پاکستانی فوجی چوکی ابیل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کے دوران جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا اور متعدد مارٹر گولے بھی برسائے۔بھارتی فوج کی فائرنگ متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔ جاں بحق لڑکے کے ورثاء کو 3 لاکھ روپے، تین زخمیوں کو ایک ایک لاکھ کے، ایک زخمی کو اڑھائی لاکھ روپے کے چیک دئیے گئے بھارتی فائرنگ سے جا بحق ہونے والے بچے کی عمر دو برس تھی۔ زخمیوں میں 3 خواتین اور دو مرد شامل ہیں