خبریں

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لتر پلوامہ میں نعتیہ مقابلہ

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لتر پلوامہ کی جانب سے ایک نعتیہ مقابلہ کا اہتمام ہوا۔ یہ نعتیہ مقابلہ ہائیر سیکنڈری سکول کی انتظامیہ کی جانب سے سکول کے احاطے میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلعے سے تعلق رکھنے والے 35 سکولوں نے حصہ لیا۔اس دوران سینکڑوں طلباء و طلبات کے علاوہ نوجوان، بزرگ اور علماء تقریب میں شامل ہوئے۔ اس موقعے پر حضرت مولانا نور الدین ترالی مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ اپنے خطاب میں مولانا ترالی نے طلباء وطالبات کو اسلام سے قرب حاصل کرنے کی تقین کی اور سامعین کوتمام برائیوں کا جڑ سے ختم کر کے اسلام کے نظریہ پر چلنے کی ہدایت دی۔ اس نعتیہ مقابلہ میں بہترین کارکردگی کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ اس دوران افلا مشتاق دارالعلوم پنجی گام، راہی ایوب ہائیر سیکنڈری سکول نوپورہ،عادل علی ہائیر سیکنڈری سکول لتر پلوامہ نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کیں۔ اس موقعے پر پرنسپل ہائیر سیکنڈری محمد امین بٹ نے مہمانوں کی شرکت کیلئے شکریہ کا اظہار کیااور کہا کہ ایسی تقاریب کا اہتمام کرنا ذی حس انسانوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگا۔