خبریں

گیس کی ہوم ڈیلوری کے وقت صارفین کو گیس سیلنڈر کا وزن اور قیمت جانچ کرکے حاصل کرنا چاہیے۔محکمہ میٹرالوجی

سرینگر۲۶جولائی/ڈپٹی کمشنر کنٹرولر لیگل میٹرالوجی کے مطابق گیس ڈیلروں سے کہا جاتا ہے کہ انہیں گیس سیلنڈر حاصل کرتے وقت وقت باضابطہ طور گیس سیلنڈروں کا وزن کرنا چاہیے اور صارفین کو ہوم ڈیلوری کے موقعہ پر گیس سیلنڈر کا وزن اور مقررکردہ قیمت کوجانچ کرنے کے بعد سیلنڈر حاصل کرنا چاہیے ۔انہیں بتایا گیا کہ گیس سیلنڈر کو حاصل کرتے وقت دیجٹل ناپنے کی سکیل یا میکنیکل سکیل جو کہ 50کلو گرام کے وزن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو کے ذریعے گیس سیلنڈر کا وزن کرنا چاہیے تاکہ صارفین میں کسی قسم کا خدشہ ظاہر نہ ہو۔اس سلسلے میں صارفین کو کہا جاتا ہے کہ ہوم ڈیلوری کے وقت گیس سیلنڈر کم وزن اور زیادہ قیمت پر قبول نہ کریں۔البتہ گیس سیلنڈر جس کا وزن 150گرام سے زیادہ ہولے سکتے ہیں۔ہوم ڈیلوری گیس ریفلنگ ہونے کے بعد اس کی قیمت 427روپے فی سیلنڈر مقرر کیا گیا ہے جو صارفین گودام سے گیس سیلنڈر وصول کریں گے ان کو 15روپے کم ادا کرنا ہوگا۔ڈپٹی کنٹرولر لیگل میٹرالوجی کشمیر نے صارفین کو ہدایت دئے کہ اگر انہیں اس سلسلے میں کوئی شکایت ہوانہیں متعلقہ علاقے کے لیگل میٹرالوجی انسپکٹر سے رابطہ قائم کرنا چاہیے تاکہ کم وزن گیس سیلنڈروں کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے یا انہیں اس فون نمبر0194-2310753پر رابطہ قائم کرنا چاہیے۔