ا نٹر ٹینمنٹ

ہارر کوئین کہلوانا برا نہیں لگتا، بپاشا باسو

ہارر کوئین کہلوانا برا نہیں لگتا، بپاشا باسو

بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ ‘ہارر کوئین’ کہلوانا انہیں بالکل برا نہیں لگتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بپاشا نے کہا کہ کوئی مجھ سے یہ پوچھتا ہے کہ میں ہارر فلمیں کیوں کرتی ہوں مجھے خود بھی پتہ نہیں کہ میں ایسا کیوں کرتی ہوں۔ تاہم ہارر فلموں سے میرا کوئی نہ کوئی تعلق ضرور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بات تو یہ ہے کہ جب مجھے ‘کری ایچر’ جیسی فلموں کے کردار ملتے ہیں تو پھر میں ایسے کردار کو کیسے چھوڑ سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مجھے ہارر کوئین کہتا ہے تو مجھے بالکل بھی برا نہیں لگتا بلکہ میں خوش ہوتی ہوں