ا نٹر ٹینمنٹ

ہدایتکاروں کا اداکار ہوں، شاہ رخ خان

ہدایتکاروں کا اداکار ہوں، شاہ رخ خان

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ہدایتکاروں کا اداکار ہوں اور ان کی ہدایتکاری کے مطابق بہترین کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اداکار کو ذاتی خبط میں مبتلاء نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر کا وژن اداکار کیلئے انتہائی اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں میرا وقت بہت ہی تیزی سے گزرا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ کل کی بات ہے کہ جب میں نے انڈسٹری میں اپنی پہلی انٹری دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اتنا کام کرنے کے باوجود میں مستقبل میں ابھی اور اچھا کام کرنے کا خواہاں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری آنے والی فلم ”ہیپی نیو ایئر” ایک منفرد اور انٹرٹینمنٹ فلم ہے۔