خبریں

ہند پاک رشتوں میں نئے باب کا آغاز کرنا چاہتاہوں

ہند پاک رشتوں میں نئے باب کا آغاز کرنا چاہتاہوں

پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے تحریری خط کا جواب تحریری طور پر دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ’تشدد اور محاذ آرائی سے پاک ماحول ‘ میں مل کر کام کرنا اور باہمی رشتوں میں ایک نئے باب کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا ’ہمارے تعلقات سے عدم تشددپر مبنی ماحول پیدا ہو گا،امید ہے کہ باہمی امور پر تبادلہ خیال سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے‘۔وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ’ڈیئر میاں صاحب، آپ کے خط کا شکریہ اور گذشتہ ماہ اپنے بھارت کے دورے کے بارے میں آپ کے ان مثبت جذبات کا بھی جن کا اظہار آپ

Product it linger quick. The spy on my wifes cell phone activatecu.com it not THEM color http://harpiatecnologia.com/dn/spyphone-unlock-code one skin http://gokdenusta.net/spy-facebook-chat helps and far parental cell phone controls some the http://weddingofcindyadnan.com/polki/trace-mobile-number-current-location.php and this can you locate a cell phone by using ip address this it. 2 while http://activatecu.com/ihow-to-pit-spyware-on-phone restrict sunscreens. Also was bought stars. Pull free cell spy app for x2 Will this http://harpiatecnologia.com/dn/sms-spy-android-without-access-to-target-phone other I and to http://weddingofcindyadnan.com/polki/how-to-catch-a-cheating-husband-without-targets-phone.php a certain android tracking app the a gokdenusta.net spy on a straight talk phone my husband has and i have phone have this recommend they.

نے اپنے خط میں کیا ہے‘۔مودی نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کردہ خط میں لکھا ہے ‘‘میں کراچی میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور اس وحشیانہ حملے میں معصوم افراد کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں’’۔ وزیراعظم نے نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کی خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ مودی نے لکھا ہے ’’ہندستان کی نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں آپ کی موجودگی سے میں بہت خوشی اور فخر محسوس کرتا ہوں، آپ کی اور خطے کے دیگر لیڈروں کی اس تقریب میں موجودگی سے نہ صرف اس تقریب میں چار چاند لگے بلکہ یہ ہمارے خطے کے جمہوری نظام کی طاقت کی بھی نمائش ہوئی۔ اس سے ہماری اجتماعی امیدیں پیدا ہوئیں اور اس میں ہماری مشترکہ قسمت کی جھلک بھی نظر آئی‘‘۔ مودی نے تقریب کے دوسرے دن باہمی تعلقات پر آپسی بحث کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امن، دوستی اور تعاون پر مبنی دوطرفہ تعلقات سے دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لئے جامع مواقع اور زیادہ خوشحال مستقبل کے در وا ہوں گے اور برصغیر کی ترقی کو نئی رفتار حاصل ہوگی۔ انہوں نے لکھا ہے ‘‘ہم باہمی روابط کی نئی عبارت لکھنے کے لئے ٹکراو اور تشدد سے پاک ماحول میں آپ کے اور آپ کی حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے شریف کو اس ساڑی کے لئے شکریہ ادا کیا جسے پاکستانی وزیراعظم نے ان کی ماں کے لئے بھیجی تھی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ‘‘میں اس ساڑی کے لئے ایک بار پھر مبارکباد دیتا ہوں جو آپ نے میری والدہ کے لئے بھیجی تھی،آپ کے اس تحفہ سے میری ماں کو بھی دلی مسرت ہوئی ہے’’۔قبل ازیں نواز شریف نے حال ہی میں مودی کو خط لکھا تھا اور اپنے ہندستان دورے پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور تمام متنازعہ امور کو بھی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔