نقطہ نظر کالم کی خبریں
جموں و کشمیر میں زرعی شعبے میں روزگا ر کے مواقع
حکو متی سکیمیں مطلو بہ نتائج کے حصول میں ناکام کیوں ؟
تجمل احمد
جموں وکشمیر قابل کا شت اراضی کے اعتبا ر سے ایک انتہا ئی چھو ٹا علا قہ ہے ۔ایک پہاڑی خطہ ہو نے کے نتیجہ میں یہاں قابل کا شت اراضی کا رقبہ کا فی کم ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق فلک شگا ف پہاڑوں سے گرے اس علاقہ کا کل رقبہ 85ہزار806مر بع میل ہے جس کا محض تیس فیصد حصہ زیر کا شت مزیدپڑھیں
کیا سرحدوں پر قیام امن کا خواب پھر ٹوٹنے لگا ہے ؟
تجمل احمد
25فروری کو بھا رت اور پا کستان کی حکو متوں کی جانب سے جاری کئے گئے الگ الگ بیانات میں پو ری دنیا کو بالعموم اور جنوب ایشیا ئی ممالک کے عوام کو با لخصوص اس وقت حیرت زدہ کر دیا جب انہوں نے اس با ت کا علان کیا کہ دونوں ممالک نے سال2003ء میں کئے گئے جنگ بندی معاہدے پر سختی اور سنجید گی کے ساتھ عمل پیرا ہو نے سے اتفاق کر لیا ہے ۔اس اچانک پیش رفت نے جہاں بھا رت اور پا کستان میں اکثر و بیشتر مزیدپڑھیں
ہند پاک تعلقات ایک نئی راہ پر گامزن
عمران خان نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ ’’پاک بھارت ڈائیلاگ بھارت کے مفادات میں ہے کیونکہ پاکستان کے ساتھ تمام مسائل حل کرکے وہ وسطی ایشیاء کے ممالک تک راہداری پاسکتا ہے‘‘ ظاہر ہے کہ ’’ راہداری ‘‘کی بات پہلی بار شاید کسی پاکستانی وزیر اعظم نے کی ہے جو ہند پاک تعلقات میں ایک نئے باب کا دروازہ بھی کھول سکتی ہے ،، عمران خان کا یہ بیاں اپنے اس بیان کے بالکل متوازی اور بر خلاف ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ ۵اگست کے تمام فیصلوں کو جب تک کالعدم نہیں کیا جاتا بھارت سے مزیدپڑھیں
اے بنت حوا۔ ان جشنوں میں تیرے درد کا درماں نہیں
اے ایمان والو تم کو یہ بات حلال نہیں کہ عورتوں کے جبراً مالک ہوجاؤ ،اور ان عورتوں کو اس غرض سے مقید مت کرو ،جو کچھ تم لوگوں نے ان کو دیا ہے اس میں کوئی حصہ وصول نہ کرو ،مگر یہ کہ وہ عورتیں کوئی صریح نا شائستہ حرکت کریں ۔ ان عورتوں کے ساتھ خوبی کے ساتھ دن گذارو ) النساء ۔۱۹ ،، )۸ مارچ کو عالمی سطح پر یوم خواتین بڑی دھوم دھام سے اور زور و شور کے ساتھ منایا گیا ، پورا دن خواتین مزیدپڑھیں
ہند پاک جنگ بندی
’کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا‘
چند روز قبل ہی ہند پاک افواج کے درمیان سرحدوں پر جنگ بندی کے اعلان نے دنیا کو نہ صر ف چونکا دیا ہے بلکہ متحیر بھی کردیا ہے اور خصوصاً خطء جنوبی ایشیاء کے ممالک کے لئے یہ اچنبھے اور خوشگوار بات رہی ہوگی ، مودی سرکار کا ہر کام اور ہر قدم اب تک ناگاہ اور اچانک ہی وقوع پزیر ہوتا رہا ہے اور یہ حالیہ قدم بھی اسی سلسلے کی مزیدپڑھیں
’ دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں ‘
پہلے یہ دو باتیں۔شکایت تھی کہ سجاد غنی لون کی گپکار الائینس سے علیحدگی پر اس اتحاد کے روح رواں اور خالق محترم فاروق عبداللہ کی طرف سے کوئی بیان یا وضاحت نہیں آئی تھی اور اب یہ شکایت کسی کو نہ رہی کیونکہ ایک شوروم کی افتتاحی تقریب کے دوران فاروق صاحب نے اپنے روائتی انداز میں اپنی پالیسی بیان کو پھر ایک بار دہرایا کہ وہ ریاست کے مفادات یعنی ر یاستی درجے کی بحالی کے لئے ’’ لڑتے‘‘ رہیں گے بلکہ اب انہوں نے اس تقریب میں یہ بھی کہا کہ ۳۷۰ کی مزیدپڑھیں
’’ وفود آتے جاتے رہتے ہیں ‘‘
رشید پروینؔ سوپور
ہم نے اس مضمون کا عنوان ہی محبوبہ جی۔ سابقہ چیف منسٹر کے بیان سے لیا ہے جو انہوں نے اس وفد کے بارے میںدیا۔ اور اسکی وجہ یہ ہے کہ کبھی کبھی سابقہ چیف منسٹر سے اچھے اور دلچسپ جملوں کا ورود ہوتا ہے جو پسند بھی کئے جاتے ہیں اس بات سے قطع نظر کہ سیاسی ترازو میں وہ کتنے وزن دار اور جاندار ہوتے ہیں ،اپنے دورِ حکمرانی میں سارے چیف منسٹر ایسے وفود کا پر تپاک استقبال کرتے رہے ہیں۔بلکہ ان کا حصہ بنتے رہے ہیں کیونکہ یہ ان کے فرائض میں ہی شامل تھا، اب حالات اور حادثات نئے ہیں، شب و روز نئے مزیدپڑھیں
اسلام سے پہلے عورت کا مقام و وقار
تیسری صفت:
صلہ رحمی کرنے والی
صلہ رحمی کرنے والی ہوتی ہے۔ ہمسائیوں کے ساتھ نیک سلوک کرنے والی ہوتی ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ ایک بار ایک صحابیؓ نے عرض کیا اے اللہ کے رسولﷺ فلاں خاتون فرائض کے ساتھ ساتھ نفلی عبادت بھی کرتی ہے مگر ہمسائیوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتی تو کیا وہ جنت میں جائے گی۔ آپﷺ نے فرمایا نہیں۔ اب صحابیؓ نے پھر سے کہا کہ فلاں عورت صرف فرائض انجام مزیدپڑھیں
اسلام سے پہلے عورت کا مقام و وقار
عائشہ مجاہدہ
اسلام سے پہلے اگر ہم دیکھیں تو عورت کو ہر طرف ذلیل و خوار کیا جاتا تھا۔ عورت کو فتنہ و فساد کی جڑ تصور کیا جاتا تھا۔ یورپ (Europe) کے دانا لوگ کہتے تھے کہ سانپ سے محبت کی جائے مگر عورت سے نہیں۔
یونان کے مذہب میں عورت کو بہت ناپاک سمجھا جاتا تھا۔ خاوند کسی مصیبت کے وقت اپنی بیوی کو فروخت بھی کرتا تھا۔ یونان وہ پہلی سرزمین ہے جہاں سب سے پہلےعورت کی خرید فروخت کی گئی۔ مزیدپڑھیں
جشنِ سالِ نو افسوس کہ یہ امت خرافات میں کھو گئی
سلسلہ روزو شب نقش گر حادثات
سلسلہ روزو شب اصل حیات و ممات
سلسلہ روزو شب تارِ حریر دو رنگ
جس سے بناتی ہے ذات اپنی قبائے صفات
بر صغیرکاشاید ہی کوئی بڑا اخبار ہو جس نے مضامین کا ایک پوارا سلسلہ سال نو کی آمد پر اپنے اخبارات کی زینت نہ بنا یاہواور یہ سلسلہ ٹھیک پچیس دسمبر سے شروع ہوکر ابھی تک جاری ہے۔ الیکٹرانک میڈیا نے جتنے پروگرام کئے اور اپنے دیکھنے والوں کی مزیدپڑھیں